Time 14 ستمبر ، 2024
دنیا

برطانیہ: کم عمر لڑکیوں سے زیادتی میں ملوث گینگ کے 7 ارکان کو 106سال قید کی سزا

برطانیہ: کم عمر لڑکیوں سے زیادتی میں ملوث گینگ کے 7 ارکان کو 106سال قید کی سزا
ملزمان کو نیشنل کرائم ایجنسی کی تحقیقات کے بعد شیفیلڈ کراؤن کورٹ کی جانب سے سزا سنائی گئی تھی/ فوٹو نیشنل کرائم ایجنسی

برطانیہ: شیفلڈ کراؤن کورٹ نے کم عمر لڑکیوں سے زیادتی میں ملوث گینگ کے 7 ارکان کو قید کی سزا سنا دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے ٹاؤن رودرہم میں 2 نوعمر لڑکیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا جس پر عدالت نے جرائم کا ارتکاب کرنے والے 7 افراد کو 106 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں لڑکیوں کی عمر 11 سے 15 سال کے درمیان تھی جبکہ ملزمان کی جانب سے زیادتی سے قبل انہیں شراب اور منشیات بھی دی جاتی تھی۔

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملزمان کو نیشنل کرائم ایجنسی کی تحقیقات کے بعد  شیفلڈ کراؤن کورٹ کی جانب سے سزا سنائی گئی تھی۔

 واضح رہے کم عمر لڑکیوں سے زیادتی کے واقعات 2000 کی دہائی میں ہوئے تھے۔

مزید خبریں :