Time 15 ستمبر ، 2024
پاکستان

گورنر سندھ نے اہم خدمات پر سفارتکاروں سمیت دیگر شخصیات کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگریاں دیدیں

گورنر سندھ نے اہم خدمات پر سفارتکاروں سمیت دیگر شخصیات کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگریاں دیدیں
فوٹو: اسکرین گریب

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے مختلف ممالک کے سفارتکاروں سمیت دیگر شخصیات کو  کامیاب سفارتکاری اور ترقی کے حصول میں کردار ادا کرنے اور مختلف شعبوں میں اہم خدمات پر ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگریوں سے نواز دیا۔

گورنر ہاؤس کراچی میں جناح یونیورسٹی فار ویمن کے خصوصی کانووکیشن میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنے والوں میں ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان، قونصل جنرل بحرین عبد اللہ احمد بوقہوس بھی شامل تھے۔

گورنر سندھ نے سفارتکاری کے علاوہ دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی دیگر شخصیات کو بھی جناح یونیورسٹی فار ویمن کے خصوصی کانووکیشن میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگریوں سے نوازا۔

گونر ہاؤس میں منعقدہ خصوصی کانووکیشن میں فرحان حنیف، ارشد ولی محمد، اکرم خاتون، حاجی حنیف طیب اور ندیم سرور کو بھی ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی گئی۔

گورنرسندھ نے کہا کہ کامیاب سفارت کاری اور ترقی کے حصول میں ان شخصیات کی غیر متزلزل کاوشیں لائق تعریف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں ان شخصیات کی کاوشوں نے بہترین معیار قائم کئے ہیں۔

مزید خبریں :