Time 18 ستمبر ، 2024
پاکستان

سانحہ اے پی ایس میں زندہ بچ جانیوالے احمد نواز کو کنگ چارلس برٹش امپائر میڈل سے نواز دیا گیا

سانحہ اے پی ایس میں  زندہ بچ جانیوالے احمد نواز کو کنگ چارلس برٹش امپائر میڈل سے نواز دیا گیا
یہ ایوارڈ پچھلے 5 سالوں میں دنیا بھر میں نوجوانوں کے لیے کیمپینز چلانے کے نتیجے میں ملا: احمد نواز/ فوٹو اسکرین گریب

پشاور: سانحہ اے پی ایس میں زندہ بچ جانے والے احمد نواز کو کنگ چارلس کی طرف سے برٹش امپائر میڈل سے نواز دیا گیا۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے احمد نواز نے بتایا کہ مجھے کنگ چارلس کی جانب سے برٹش امپائر میڈل دیا گیا ہے، یہ میڈل اے پی ایس شہدا کے خاندان، سروائیورز اور ہم وطنوں کے لیے باعث فخر ہے۔

سانحہ اے پی ایس میں  زندہ بچ جانیوالے احمد نواز کو کنگ چارلس برٹش امپائر میڈل سے نواز دیا گیا
فوٹو سوشل میڈیا

احمد نواز نے کہا کہ یہ ایوارڈ پچھلے 5 سالوں میں دنیا بھر میں نوجوانوں کے لیے کیمپینز چلانے کے نتیجے میں ملا، یہ ایوارڈ ان دہشتگردوں کی شکست کا بیان ہے جنہوں نے اے پی ایس واقعہ میں تعلیم پر حملہ کیا۔

احمد نواز کے والد محمد نواز نے بھی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری ترجیح یہی رہی کہ اگر سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں تو اپنے بچوں پر کریں، میں نے اپنے بچوں پہ سرمایہ کاری کی جو احمد نواز کی شکل میں آج میرے اور قوم کے لیے باعث عزت ہے۔

محمد نواز نے مزید کہا تمام والدین کو پیغام ہے کہ وہ کاروبار بڑھانے کی بجائے اپنے بچوں پر سرمایہ کاری کریں، آپ کے بچے کل کو معاشرے میں تبدیلی لائیں گے۔

مزید خبریں :