پاکستان
18 فروری ، 2013

کوہلو میں بجلی کے دو کھمبے دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیئے گئے

کوہلو میں بجلی کے دو کھمبے دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیئے گئے

کوہلو…بلوچستان کے ضلع کوہلو میں نامعلوم افراد نے بجلی کے دو کھمبے دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیئے ، متاثرہ ٹاور سے منسلک علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔لیویز ذرائع کے مطابق کوہلو کے تحصیل ماوند کے علاقے میں گزشتہ شب نامعلوم افراد نے بجلی کے دو کھمبے دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دئے گئے ، جس کے باعث متاثرہ کھمبوں سے منسلک علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ متاثرہ کھمبوں کی مرمت کا کام شروع نہیں ہوسکی ہے اور علاقہ مکین گزشتہ آٹھ گھنٹوں سے بجلی سے محروم ہیں۔

مزید خبریں :