18 فروری ، 2013
لاہور…سانحہ کوئٹہ کے سوگ اور بلوچ عوام سے اظہار یک جہتی کیلئے لاہور ہائی کورٹ اور پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں وکلاء نے ہڑتال کی ،مقدمات میں پیش نہیں ہوئے، ہڑتال کی کال پاکستان بار کونسل اور پنجاب بار کونسل نے دی تھی جس کی تمام بار ایسوسی ایشنز نے حمایت کی ،وکلاء کی ہڑتال کے باعث اعلیٰ اور ماتحت عدالتوں میں اہم اور عام نوعیت کے ہزاروں مقدمات کی سماعت نہیں ہو سکی اور عدالتوں نے نئی تاریخیں ڈال دیں،لاہور ہائی کورٹ میں صبح ساڑھے دس بجے تک صرف ارجنٹ مقدمات کی سماعت کی گئی ،جس کے بعد ہا ئی کورٹ میں بھی ہڑتال ہو گئی ،ماتحت عدالتوں میں وکلاء نے مکمل ہڑتال کی ۔