Time 16 ستمبر ، 2024
پاکستان

پاکستان میں منکی پاکس کا 7 واں کیس رپورٹ

پاکستان میں منکی پاکس کا 7 واں کیس رپورٹ
 متاثرہ مریض پمز اسپتال اسلام آباد میں ہے جہاں اس کی حالت بہتر ہے : ذرائع/فوٹوفائل

پاکستان میں منکی پاکس کا 7 واں کیس سامنے آگیا۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے اسلام آباد پہنچے والے شخص میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ متاثرہ مریض کا تعلق پنجاب کے شہر گجرات سے ہے جس کی عمر 44 سال ہے جب کہ متاثرہ مریض پمز اسپتال اسلام آباد میں ہے جہاں اس کی حالت بہتر ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ ماہ عالمی ادارہ برائے صحت  نے منکی پاکس کو پبلک ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیا تھا۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق منکی پاکس 121 ممالک میں پھیل چکا ہے، رواں سال 500 افراد اس سے ہلاک ہوچکے ہیں، ہائی رسک گروپس اور کمزور قوتِ مدافعت والے افراد میں منکی پاکس کی شرحِ اموات 10فیصد تک ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں :