پاکستان
18 فروری ، 2013

سانحہ کوئٹہ کیخلاف سندھ ،کراچی اور ملیر بارز کے تحت عدالتوں کا بائیکاٹ

سانحہ کوئٹہ کیخلاف سندھ ،کراچی اور ملیر بارز کے تحت عدالتوں کا بائیکاٹ

کراچی…سانحہ کوئٹہ کے خلاف سندھ ہائیکورٹ بار،کراچی بار اور ملیر بار کے تحت عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے وکلاء کے احتجاج کے باعث تمام بینچ ڈسچارج کردیئے۔ماتحت عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کیلئے جیل سے قیدیوں کو نہیں لایا گیا۔پاکستان اور سندھ بار کونسلز کی اپیل پر احتجاج کے باعث وکلاء عدالتوں میں پیش نہ ہوئے۔سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا مشترکہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں صدر سندھ ہائیکورٹ مصطفی لاکھانی،سابق صدر سپریم کورٹ بار یاسین آزاد،وائس چیئر مین سندھ بار کونسل محمد عاقل ایڈووکیٹ اور صدر کراچی بار نعیم قریشی ،صدر ملیر بار اشرف سموں نے سانحہ کوئٹہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔اس موقع جاں بحق افراد کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔اجلاس میں قرارداد پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ کوئٹہ میں ہزارہ کمیونٹی کونشانہ بنایاجارہا ہے ، اور حکومت قاتلوں کی گرفتاری میں ناکام رہی ہے۔بار کی قرارداد کے مطابق اگر جنوری میں ہونے والی ہلاکتوں کے قاتلوں کا سراغ لگالیاجاتا تو مزید قیمتی جانیں ضائع نہیں ہوتیں۔اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ امن وامان کے قیام کیلئے 27 فروری کو سٹی کورٹ سے مزار قائد تک امن مارچ کیا جائے گا۔

مزید خبریں :