28 فروری ، 2012
اسلام آباد…پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنے والی پارلیمانی کمیٹی آج بھی کسی فیصلے پرنہیں پہنچ سکی۔منصوبہ بندی کمیشن نے موٹرسائیکل سواروں کوکم نرخوں پرپٹرول فراہم کرنیکی تجویزدی ہے۔کمیٹی کااجلاس اسلام آبادمیں سیدنویدقمرکی صدارت میں ان کیمراہوا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کومنصوبہ بندی کمیشن نے تجویزدی ہے کہ موٹرسائیکل سواروں کوخصوصی کارڈز جاری کرکے انہیں کم نرخوں پرپٹرول فراہم کیاجائے۔اجلاس کے بعدنوید قمر نے میڈیاکوبتایاکہ کمیٹی کااجلاس کل پھرہوگاجس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارشات پرغورکرکے کسی فیصلے پرپہنچنے کی کوشش کی جائیگی۔