18 فروری ، 2013
اسلام آباد…آج شام یا رات میں کوئٹہ ،قلات اور مکران ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ سکھر ،لاڑکانہ ،بہاول پور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورسرد جبکہ مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ پارا چنار منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ سب سے سرد مقام رہا۔گوپس اورا سکردو کا درجہ حرارت منفی 4، ہنزہ کالام ،مالم جبہ میں منفی 3 ،دروش اور دیر میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت14 ، اسلام آباد ، لاہور، پشاور 7 اور کوئٹہ کادرجہ حرارت منفی2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔