Time 19 ستمبر ، 2024
پاکستان

حکومت نے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد آئینی ترامیم کا اپڈیٹڈ مسودہ تیار کرلیا: عطا تارڑ

حکومت نے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد آئینی ترامیم کا اپڈیٹڈ مسودہ تیار کرلیا: عطا تارڑ
فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد آئینی ترامیم کا اپڈیٹڈ مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔

اپنے ویڈیو بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ مجوزہ ترمیم کا پرانا مسودہ وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کے دفتر میں تیار کیا گیا تھا تاہم اب سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد آئینی ترامیم کا اپڈیٹڈ مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشاورت کا دائرہ وسیع کر رہے ہیں، مولانا سے بھی بات چل رہی ہے، پرانا مسودہ پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کے پاس موجود تھا، تب ہی شق وار مشاورت ہوئی۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ آئینی مقدمات کیلئے آئینی عدالتیں ضرور ہونی چاہئیں، جرمنی اور اسپین سمیت دنیا کے کئی ممالک میں علیحدہ آئینی عدالتیں موجود ہیں۔

مزید خبریں :