Time 19 ستمبر ، 2024
پاکستان

ملک کے مختلف ائیرپورٹس پر طیاروں پر لیزر لائٹ مارنے کے واقعات

ملک کے مختلف ائیرپورٹس پر طیاروں پر لیزر لائٹ مارنے کے واقعات
فوٹو: فائل

کراچی: ملک کے مختلف ائیرپورٹس پر طیاروں پر لیزر لائٹ مارنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 8 ماہ میں 8 ائیرپورٹس پر طیاروں پر لیزر لائٹ مارنے کے 100 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) ذرائع کے مطابق  لیزر لائٹ مارنے کے سب سے زیادہ 37 واقعات کراچی ائیرپورٹ پر رپورٹ ہوئے جبکہ لاہور میں 33 واقعات رپورٹ ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  گزشتہ سال لیزر لائٹ مارنے کے 193 واقعات رپورٹ ہوئے تھے، لیزر لائٹ فلائٹ سیفٹی رسک ہے اور اس سے پائلٹ کو لینڈنگ میں دشواری ہوسکتی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پائلٹس کا لیزر لائٹ کے واقعہ کو رپورٹ کرنا معمول کی کارروائی ہے، پی اے اے لیزرلائٹ واقعات کے بعد ضلعی انتظامیہ کو علاقے  کی نشاندھی کرتی ہے۔

پی اے اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ کے اطراف ریسٹورنٹس اور  شادی ہالوں پر لگی بڑی لیزر لائٹس بھی ایسے واقعات کی ایک وجہ ہیں۔

مزید خبریں :