Time 19 ستمبر ، 2024
پاکستان

جسٹس منصور علی شاہ کے سوا کوئی دوسرا چیف جسٹس قبول نہیں: حامد خان

جسٹس منصور علی شاہ کے سوا کوئی دوسرا چیف جسٹس قبول نہیں: حامد خان
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سپریم کورٹ بار کے سابق صدر حامد خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا سینیئر جج ہی چیف جسٹس بنے گا، کسی صورت جسٹس منصور کے سوا کوئی دوسرا چیف جسٹس قبول نہیں۔

لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نے کہا کہ وکلا متحد ہیں، سپریم کورٹ کی آئینی حیثیت میں کمی نہیں آنے دیں گے، کوئی اور کورٹ قطعاً منظور نہیں۔

حامد خان کا کہنا تھا کہ 26 اکتوبر کو جسٹس منصور کے سوا کوئی چیف جسٹس قبول نہیں کریں گے۔

حامد خان نے کہا کہ کل کے نیشنل کنونشن کا مقصد مجوزہ آئینی ترمیم مسترد کرنا ہے، ابھی وقت ہے نہ ہی حالات کہ ایسی آئینی ترمیم کی جائے، ہم نے کسی صورت کسی اور کورٹ کو منظور نہیں کرنا۔

مزید خبریں :