دنیا
28 فروری ، 2012

افغان طالبان کا نیٹو فوج کی خوراک میں زہر ملانے کا دعویٰ

افغان طالبان کا نیٹو فوج کی خوراک میں زہر ملانے کا دعویٰ

کابل…افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے انہوں نے مشرقی افغانستان میں نیٹو دستوں کی خوراک میں زہر ملا دیا ہے۔ اس دعوے کے بعد مغربی دفاعی اتحاد نے اس بارے میں باقاعدہ چھان بین شروع کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ چھان بین اتحادی دستوں کے لیے بھیجی گئی کافی اور پھلوں میں بلیچنگ پاوٴڈر کی موجودگی کا علم ہونے کے بعد شروع کی گئی ہے۔ نیٹو کی قیادت میں کام کرنے والی عالمی امدادی افواج کے ایک ترجمان کے بقول افغان صوبے ننگرہار میں آئی سیف کے ایک فوجی اڈے پر استعمال کی جانے والی خوراک کا جب کیمیائی تجزیہ کیا گیا، تو اس میں زہریلے کیمیائی مادوں کی باقیات پائی گئیں۔

مزید خبریں :