Time 20 ستمبر ، 2024
دنیا

اسرائیل کا بیروت میں ڈرون حملہ، اہم ترین حزب اللہ کمانڈر ابراہیم عقیل کی شہادت کا دعویٰ

اسرائیل کا بیروت میں ڈرون حملہ، اہم ترین حزب اللہ کمانڈر ابراہیم عقیل کی شہادت کا دعویٰ
لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ڈرون حملے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 59 افراد زخمی ہوئے ہیں— فوٹو: رائٹرز

اسرائیلی فوج نے آج لبنان کے دارالحکومت بیروت میں کیے جانے والے ڈرون حملے میں حزب اللہ کے اہم ترین کمانڈر ابراہیم عقیل کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ڈرون حملے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 59 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے اہم ترین کمانڈر ابراہیم عقیل شہید ہوئے ہیں، حملے کے وقت ابراہیم عقیل حزب اللہ کے خصوصی دستے رضوان یونٹ کے اراکین کے ساتھ ایک اجلاس میں تھے۔

اسرائیلی میڈیا کی جانب سے بھی حزب اللہ کمانڈر ابراہیم عقیل کی شہادت کا دعویٰ کیا جارہا ہے، تاہم حزب اللہ کی جانب سے باضابطہ طور پر اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق ابراہیم عقیل حزب اللہ کے بانی رہنماؤں میں  آخری زندہ شخصیت سمجھے جاتے تھے  اور تنظیمی ڈھانچے کے سینئر ترین رکن تھے۔

ابراہیم عقیل پر  1983 میں بیروت میں امریکی سفارتخانےمیں دھماکےکرنےکا بھی الزام تھا، بیروت میں امریکی سفارتخانے اور فوجی اڈوں پر دھماکوں میں 300 سے زائد امریکی ہلاک ہوئے تھے۔

ابراہیم عقیل کو امریکی حکومت نے مطلوب دہشت گردوں میں شامل کر رکھا تھا اور  ان کے سر پر 70 لاکھ ڈالرکا انعام رکھا گیا تھا۔

مزید خبریں :