Time 21 دسمبر ، 2024
دنیا

غزہ: غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں کا مسجد پر دھاوا ، متنازع نعرےبازی کے بعد آگ لگادی

غزہ: غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں کا مسجد پر دھاوا ، متنازع نعرےبازی کے بعد  آگ لگادی
یہودی آباد کاروں کی جانب سے مسجد کی دیوار پر ’عربوں کی موت‘ اور ’ بدلہ ‘ جیسے ناپاک نعرے درج کیے گئے/ فوٹو اے ایف پی

غزہ  کے مقبوضہ مغربی کنارے پر  اسرائیلی آبادکاروں نے دھاوا بول دیا جس دوران مسجد کے داخلے دروازے کو بھی آگ لگادی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کے مغربی کنارے پر  واقع سلفیت کے علاقے  کی مسجد  پر غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں کی جانب سے حملہ کیا گیا جس دوران اسرائیلی آباد کاروں نے مسجد کے داخلی دروازے  کو آگ لگاتے ہوئے توڑ پھوڑ کی اور  مسجد کی دیواروں پر اسپرے پینٹ میں کلچر اور دھمکی آمیز نعرے لکھے۔

یہودی آباد کاروں کی جانب سے مسجد کی دیوار پر ’عربوں کی موت‘ اور ’ بدلہ ‘ جیسے ناپاک نعرے  درج کیے گئے۔

مسجد سے سامنے آئی ویڈیو میں ایک  نقاب پوش شخص سمیت  کچھ لوگوں کو مسجد کی دیواروں پر اسپرے پینٹ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

غزہ: غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں کا مسجد پر دھاوا ، متنازع نعرےبازی کے بعد  آگ لگادی
فوٹواے ایف پی

دوسری جانب صیہونی فوج نے غزہ کے شمالی علاقے بیت لاہیا کے کمال عدوان اسپتال پر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں 77 فلسطینی شہید  ہوگئے۔

ادھر  سوئیڈن نے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کو مزید فنڈز دینے سے انکار کردیا ہے۔

 ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے نئی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے نسل کشی کے واضح ثبوت ملے ہیں۔

مزید خبریں :