کاروبار
28 فروری ، 2012

اسلام آباد میں بے لگام مہنگائی کا سونامی آگیا

اسلام آباد میں بے لگام مہنگائی کا سونامی آگیا

اسلام آباد…اسلام آباد میں بے لگام مہنگائی کا سونامی آگیا ہے ،دالیں اور چنے 36 روپے تک مہنگی ہوگئیں۔دو دنوں کے اندر اسلام آباد میں مہنگائی کے سونامی نے ایسی ٹھاٹھیں ماریں کہ عوام حواس باختہ ہوگئے ہیں۔ 65 روپے فی کلو میں فروخت ہونے والی دال چنا اب بڑھ 95 روپے فی کلو ہوگیا ہے۔ درجہ اول بیسن 71 سے بڑھ کر 91 روپے فی کلو ہوگیا۔درجہ دوئم کا سفید چنا 140 سے بڑھ کر 160 روپے، درجہ سوئم کا سفید چنا باریک 92 سے بڑھ کر 115 روپے فی کلو ہوگیا ہے۔ کالا چنا 65 سے بڑھ کر 95 روپے ، دال مونگ 89 روپے سے بڑھ کر 125 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ 46 روپے میں فروخت ہونے والی چینی اب 50 روپے تک جاپہنچی ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔عوام کا تو کوئی حال نہیں رہا۔اتنی مہنگائی ہے اتنی مہنگائی ہے کہ کوئی حساب نہیں۔ دکان داروں کا کہنا ہے کہ وہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے نا واقف ہیں ، تاہم ہول سیلر نئے ریٹ پر مال بک کر رہے ہیں۔ انہیں مال پیچھے سے مہنگا ملے تو وہ سستا کیسے فروخت کرسکتے ہیں۔کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی قیمتیں بڑھنے کی۔

مزید خبریں :