Time 26 ستمبر ، 2024
دنیا

بیوی کے زخمی ہونے پر شوہر نے اپنے ہی خلاف شکایت درج کروادی

بیوی کے زخمی ہونے پر شوہر نے اپنے ہی خلاف شکایت درج کروادی
شوہر روی اپنی اہلیہ اور 2 سالہ بچے کے ساتھ اسکوٹر پر جارہا تھا کہ سڑک پر موجود گڑھے کی وجہ سے اسکوٹر کو حادثہ پیش آیا: پولیس/ فائل فوٹو

بھارت کے شہر اندور سے تعلق رکھنے والے شخص نے بیوی کے روڈ حادثے میں زخمی ہونے پر اپنے خلاف شکایت درج کروا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے تفصیلات بتائی گئی ہے کہ روی گوڑ اپنی اہلیہ اور 2 سالہ بچے کے ساتھ اسکوٹر پر جا رہا تھا کہ سڑک پر موجود گڑھے کی وجہ سے اسکوٹر کو حادثہ پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ اسکوٹر گرنے سے روی کی بیوی گری اور اسے سر اور ٹانگوں پر زخم آئے جسے فوری طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کیا گیا، جہاں اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس نے بتایا کہ زخمی خاتون کسی بھی قسم کا بیان دینے کی حالت میں نہیں تھی تاہم شوہر  روی نے تمام تر الزامات کو اپنے سر لیتے ہوئے خود کو بیوی کے زخمی ہونے کا ذمہ دار ٹھہرایا اور اپنے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی۔

مزید خبریں :