Time 26 ستمبر ، 2024
کھیل

پیرس اولمپکس میں 2 میڈلز جیتنے والی بھارتی شوٹر تنقیدکی زد میں کیوں ہیں؟

پیرس اولمپکس میں 2  میڈلز جیتنے والی بھارتی شوٹر تنقیدکی زد میں کیوں ہیں؟
فوٹو: سوشل میڈیا

بھارتیوں نے ملک کے لیے فخر کا باعث بننے والی خاتون شوٹر مانو بھاکر کو  بھی نہ بخشا۔

 پیرس اولمپکس میں 2 برانز میڈل جیت کر نئی تاریخ رقم کرنے والی شوٹر کو بھارت میں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پیرس اولمپکس 2024  میں 2  برانز میڈلز جیت کر خاتون شوٹر مانو بھاکر نے بھارت کے لیے نئی تاریخ رقم کی  تھی۔

میڈلز جیتنے کے بعد مانو بھاکر بھارت کی مقبول ترین شخصیات میں شامل ہوگئیں اور ان کی ہر جگہ پزیرائی ہونے لگی لیکن بھارتیوں نے اب اپنی ہی اسٹار شوٹرکو  تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مانو بھاکر کے بار بار پبلک میں میڈل دکھانے پر اعتراضات کیے جانے لگے ہیں اور  مانو بھاکر کو سوشل میڈیا پر غیر ضروری تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

 سوشل میڈیا پر الزام لگایا گیا کہ مانو بھاکر غیر ضروری اور  حد سے بڑھ کر میڈلز کی نمائش کر رہی ہیں۔

مانو بھاکر نے غیر ضروری تنقید کا جواب دینے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لے لیا۔

  انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پیرس اولمپکس میں جو 2 برانز میڈل جیتے وہ انڈیا کے ہیں ، مجھے جہاں بھی دعوت دی جاتی ہے تو مجھے میڈلز دکھانے کا کہا جاتا ہے ، میں میڈلز فخر کے ساتھ دکھاتی ہوں، اپنے خوبصورت سفر کو دکھانے کا یہ میرا طریقہ ہے۔

مزید خبریں :