Time 27 ستمبر ، 2024
کھیل

باکسر عامرخان پاک فوج کے اعزازی کیپٹن بننے پر خوش، فخریہ لمحہ قرار دیدیا

برطانوی نژاد  پاکستانی باکسر عامر خان نے پاکستانی فوج  کے اعزازی کیپٹن بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

لندن میں جیونیوز کو دیے گئے انٹرویو کے دوران باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسپورٹس سے تعلق رکھنے والا پہلا پاکستانی ہوں جسے یہ اعزاز ملا ہے۔

باکسر عامرخان پاک فوج کے اعزازی کیپٹن بننے پر خوش، فخریہ لمحہ قرار دیدیا

دوسری جانب ایکس (ٹوئٹر ) پر تقریب سے لی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ مجھے لندن میں یوم دفاع و شہداپاکستان کی تقریب میں شرکت کا اعزاز حاصل ہوا۔

عامر خان نے اپنی ٹوئٹ میں کرنل تیمور اور ڈاکٹر محمد فیصل کا بھی شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ رواں برس مئی میں  پاک فوج نے عامر خان کو  ایک دن کے لیے اعزازی کیپٹن کے رینک لگا ئے تھے، باکسر عامر خان کو باکسنگ کے میدان میں کامیابیوں کے اعتراف پر کیپٹن کے اعزازی رینک لگائےگئے تھے۔

مزید خبریں :