20 فروری ، 2013
کینساس… امریکا کے شہر کینساس کے ایک ریسٹورنٹ میں دھما کا ہوا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی ، نتیجہ میں 14افراد زخمی ہوگئے، عینی شاہدین کے مطابق واقعہ کینساس شہر کے کنٹری کلب پلازہ میں پیش آیا،شاپنگ ایریا میں اچانک دھماکا ہوا اور آگ لگ گئی ، میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسٹورنٹ میں ایک کار میں گیس بھرجانے کی وجہ دھماکا ہوا، چار فائر الارم اور 12 ایمبولینسیں جائے وقوع پر حالات پر قابو پانے کے لیے موجود ہیں ۔