Time 03 اکتوبر ، 2024
کھیل

رضوان یا فخر زمان میں سے کسی ایک کو وائٹ بال ٹیم کا کپتان ہونا چاہیے: یونس خان

رضوان یا فخر زمان میں سے کسی ایک کو وائٹ بال ٹیم کا کپتان ہونا چاہیے: یونس خان
رضوان یا فخر زمان میں سے کسی ایک کو وائٹ بال ٹیم کا کپتان ہونا چاہیے: یونس خان—فوٹو: کرکٹ آسٹریلیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے بابر اعظم کے مستعفی ہونے کے بعد قومی وائٹ بال ٹیم کے کپتان کے لیے محمد رضوان کے ساتھ فخر زمان کو  مضبوط امیدوار قرار دے دیا۔

یونس خان ان دنوں میلبرن میں کرکٹ آسٹریلیا کے سمر کرکٹ فیسٹیول میں بھی شرکت کے لیے آسٹریلیا میں ہیں۔

آسٹریلیا میں میڈیا سے گفتگو میں یونس خان نے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ بڑے ناموں کو ہی کپتان بنایا جاتا ہے، ان کی نظر میں محمد رضوان اور فخر زمان وائٹ بال ٹیم کی کپتانی کے لیے موضوع ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ محمد رضوان یا فخرز مان میں کسی ایک کو وائٹ بال ٹیم کا کپتان ہونا چاہیے۔

 یونس خان نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اگلے ماہ آسٹریلیا میں ہونے والی ون ڈے سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا قیادت سے دستبردار ہونےکے بعد محمد رضوان کو ٹیم کا اگلا کپتان بنائے جانے کے امکان کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

مزید خبریں :