20 فروری ، 2013
اسلام آباد … فیڈرل بورڈآف ریونیونے اربوں روپے کی ٹیکس چوری پر متعدد صنعتکاروں کیخلاف مقدمات درج کر لئے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر 12ٹیکسٹائل ملز مالکان کیخلاف کارروائی کی ہے ، ان ملز مالکان پر الزام ہے کہ انہوں نے قومی خزانے کو ایک ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔ ٹیکس چور ملز مالکان کے نام ایک 2 روز میں جاری کردیئے جائیں گے۔