Time 08 اکتوبر ، 2024
کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس 85 ہزار 663 کی نئی بلندی پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  کا 100انڈیکس 85 ہزار 663 کی نئی بلندی پر پہنچ گیا
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز آغاز سے ہی اسٹاک ایکسچینج میں زبر دست تیزی دیکھنے میں آئی ہے: فائل فوٹو

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں منگل کے روز کاروبار کے آغاز پر ہی نیا ریکارڈ بن گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز آغاز سے ہی اسٹاک ایکسچینج میں زبر دست تیزی دیکھنے میں آئی۔

100 انڈیکس نے کاروباری دن کے آغاز میں 513 پوائنٹس کے اضافے کے بعد  پہلی بار 85 ہزار 423 پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کی۔

کاروبار کےدوران 100 انڈیکس میں 807  پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 85 ہزار 717  کی نئی سطح عبور کرگیا۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس  753 پوائنٹس اضافے سے 85 ہزار 663 پر بند ہوا۔

خیال رہے کہ 100 انڈیکس اکتوبر کے 6 کاروباری دنوں میں 4600 پوائنٹس بڑھ چکا ہے۔

شیئر بازار میں آج 50 کروڑ شیئرز کے سودے 33 ارب روپے میں طے ہوئے۔  مارکیٹ کیپٹلائزیشن 94  ارب روپے بڑھ کر  11172 ارب روپے ہے۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق بازار کا رجحان مثبت ہے،  آئی ایم ایف معاہدے کی پہلی قسط بھی موصول ہوچکی ہے جب کہ اب  پاکستان نے ایک سال کے لیے 3.2 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرض بشمول سعودی تیل کی سہولت کے حوالے سے وعدے حاصل کر لیے ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ کا رجحان کافی مثبت ہے۔ 

مزید خبریں :