Time 09 اکتوبر ، 2024
کاروبار

پی ایس ایکس میں نئی تاریخ بن گئی، انڈیکس 86 ہزار کی حد عبور کرگیا

پی ایس ایکس میں نئی تاریخ بن گئی، انڈیکس 86 ہزار کی حد عبور کرگیا
صرف اکتوبر کے مہینے میں اب تک 100 انڈیکس میں 5000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے۔ فوٹو فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نے آج ایک اور تاریخی حد عبور کر لی۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں آج بھی کاروبار کے آغاز سے مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور انڈیکس 443 پوائنٹس کے اضافے سے 86 ہزار 107 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس نے پہلے کاروبار کے آغاز میں 513 پوائنٹس کے اضافے کے بعد پہلی بار 85 ہزار 423 پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کی۔

بعدازاں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 807 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 85 ہزار 717 کی نئی سطح عبور کرگیا، کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 753 پوائنٹس اضافے سے 85 ہزار 663 پر بند ہوا تھا۔

خیال رہے کہ 100 انڈیکس اکتوبر کے 6 کاروباری دنوں میں 5000 پوائنٹس سے زائد بڑھ چکا ہے۔

مزید خبریں :