Time 09 اکتوبر ، 2024
پاکستان

ژوب میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 10 زخمی

ژوب میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 10 زخمی
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا/ فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع  ژوب میں  ہونے والے دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ھماکا ژوب کے علاقے سبکزئی میں ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ 

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے جس کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :