Time 11 اکتوبر ، 2024
پاکستان

یہ دورہ پاک سعودی تعلقات میں مزید اضافے کا باعث بنے گا: سعودی وزیر سرمایہ کاری

یہ دورہ پاک سعودی تعلقات میں مزید اضافے کا باعث بنے گا: سعودی وزیر سرمایہ کاری
پاکستان اور سعودی عرب کے تجارتی وفود کے درمیان ملاقاتیں موثر ثابت ہوئیں: خالد بن عبدالعزیز الفالح/ فائل فوٹو

اسلام آباد: سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح نے کہا ہےکہ ان کا دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں مزید اضافے کا باعث بنے گا۔ 

پاک سعودی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے خالد بن عبدالعزیز الفالح نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے تجارتی وفود کے درمیان ملاقاتیں موثر ثابت ہوئیں۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ معاہدے اور مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کیے ہیں، دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں مزید اضافے کا باعث بنے گا۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان  مفاہمت کی 27 یاد داشتوں پر دستخط کیے گئے جن میں توانائی، پیٹرولیم، ٹیکسٹائل، تعمیرات، ٹرانسپورٹ، سائبرسکیورٹی ، مصالحہ جات، سبزیوں کی برآمد، ہنرمند افرادی قوت اور سائبرسکیورٹی کےشعبوں میں تعاون کے معاہدے شامل ہیں۔  


مزید خبریں :