Time 13 اکتوبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

کیا نتاشا نے پانڈیا سے طلاق کے بعد مشہور یوٹیوبر اور بگ باس ونر کو ڈیٹ کرنا شروع کردیا؟ ویڈیو وائرل

کیا نتاشا نے پانڈیا سے طلاق کے بعد مشہور یوٹیوبر اور بگ باس ونر کو ڈیٹ کرنا شروع کردیا؟ ویڈیو وائرل
ویڈیو نتاشا اور ایلوِش کی جانب سے مشترکہ شیئر کی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی__فوٹو: اسکرین شاٹ

بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا اسٹینکوویچ کی معروف بھارتی یوٹیوبر سدھارتھ یادیو المعروف ایلوِش یادیو کے ساتھ ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو میں ایلوِش اور نتاشا کو ایک دوسرے کے ساتھ چلتے دیکھا جاسکتا ہے، ممکنہ طور پر یہ کسی گانے یا ویڈیو کی شوٹ ہوسکتی ہے لیکن فی الحال یہ واضح نہیں کہ دونوں ساتھ کیوں تھے۔

مداحوں نے خیال ظاہر کیا ہے کہ شاید دونوں کے درمیان قربتیں بڑھ رہی ہیں اور دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔

ویڈیو نتاشا اور ایلوِش کی جانب سے مشترکہ شیئر کی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

صرف یہی نہیں بلکہ دونوں کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی جنہیں ایک ہی گاڑی سے اترتے دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ ایلوِ ش یادیو بگ باس او ٹی ٹی کے دوسرے سیزن کے فاتح بھی ہیں جس کے بعد ان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا۔

یاد رہے کہ ہاردک پانڈیا اور نتاشا نے رواں برس جولائی میں ایک دوسرے سے طلاق کی تصدیق کی تھی، ہاردک پانڈیا اورسربیئن اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکوویچ مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم رواں سال مئی میں اس وقت ان کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں جب نتاشا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نام کے ساتھ ’پانڈیا‘ ہٹا دیا تھا۔

مزید خبریں :