Time 15 اکتوبر ، 2024
کھیل

کھلاڑی کو تھپڑ مارنے پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ہیڈکوچ کو معطل کردیا

کھلاڑی کو تھپڑ مارنے پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ہیڈکوچ کو معطل کردیا
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہےکہ معطلی کے 48 گھنٹوں بعد چندیکا ہتھورا سنگھے کو عہدے سے ہٹا دیا جائےگا،فوٹو: فائل

بنگلادیش کرکٹ بورڈ  نے ہیڈکوچ چندیکا ہتھورا سنگھےکو معطل کردیا۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے مطابق  ہیڈکوچ چندیکا ہتھورا سنگھےکو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا ہے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہےکہ معطلی کے 48 گھنٹوں بعد چندیکا ہتھورا سنگھے کو عہدے  سے ہٹا دیا جائےگا۔

رپورٹ کے مطابق  بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ 2023 کے دوران لگنے والے الزام کی تحقیقات کی تھیں۔ ایک کھلاڑی نے الزام لگایا تھا کہ ہتھورا سنگھے نے انہیں تھپڑ مارا تھا۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے فل سمنز کو عبوری کوچ مقررکردیا ہے۔

مزید خبریں :