16 اکتوبر ، 2024
لندن: برطانیہ میں ان دنوں مہنگائی میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
جیو نیوز کے مطابق برطانیہ میں مہنگائی بینک آف انگلینڈکے 2 فیصد ہدف سے بھی نیچے آگئی ہے اور اس وقت مہنگائی کی شرح 1.7 ہے جو گزشتہ 3 برس کی کم ترین سطح ہے۔
برطانیہ میں مہنگائی نیچے آنےکے باوجود اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے مگر قیمتوں کے بڑھنےکی رفتار سست ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پیٹرول اور فضائی کرایوں میں کمی نے مہنگائی کم ہونے میں نمایاں کردار ادا کیا جب کہ مہنگائی میں کمی سے آئندہ ماہ شرح سود میں کمی کا امکان بھی مزید روشن ہوگیا ہے۔