Time 16 اکتوبر ، 2024
کھیل

آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری: بابر اور شاہین کی تنزلی، کوہلی کی ترقی

آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری: بابر اور شاہین کی تنزلی، کوہلی کی ترقی
 ٹیسٹ پلیئرز کی جاری نئی رینکنگ میں انگلینڈ کے جوروٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے/فوٹوفائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی )  نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ میں انگلینڈ کے جوروٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسری اور بھارت کے یشسوی جیسوال 2 درجےبہتری کےبعد تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔

رینکنگ میں  بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی 6 درجہ ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گئے جب کہ قومی ٹیم کے بیٹر  محمد رضوان ایک درجہ بہتری کے بعد ساتویں نمبرپر اور  بابراعظم ایک درجہ تنزلی کےبعد 12 ویں  پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری: بابر اور شاہین کی تنزلی، کوہلی کی ترقی


ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ

 ٹیسٹ ٹیم کی نئی  بولنگ رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

اس رینکنگ میں بھارت کے  روی چندرن ایشون کی دوسری پوزیشن برقرار ہے جب کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر  شاہین آفریدی 4 درجہ تنزلی کے بعد 14 ویں نمبرپرچلےگئے ہیں۔

آل راؤنڈرز کی رینکنگ

ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، اسی طرح  روی چندرن ایشون کی دوسری اور ایک درجہ بہتری کے بعد جوروٹ کی تیسری پوزیشن ہے۔

مزید خبریں :