Time 16 اکتوبر ، 2024
پاکستان

حکومت کا 26 ویں آئینی ترمیم پہلے سینیٹ سے منظور کرانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے 26 ویں آئینی ترمیم پہلے سینیٹ سے منظور کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم کل ہونے والے سینیٹ کے اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس سہ پہر 3 بجے اور قومی اسمبلی کا 4 بجے طلب کر رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس سے پہلے کابینہ آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے گی۔

اُدھر مختلف جماعتوں کے ایم این ایز اور سینیٹرز کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ آئینی ترمیم کیلئے قومی اسمبلی اور سنیٹ میں دو تہائی اکثریت چاہیے، دو تہائی اکثریت کیلئے قومی اسمبلی میں 224 اور سینیٹ میں 63 ووٹ درکار  ہے۔

مزید خبریں :