Time 17 اکتوبر ، 2024
پاکستان

اسحاق ڈار کا عہدہ اعزازی، وہ ڈپٹی وزیراعظم کے اختیارات استعمال نہیں کرتے: حکومت کا عدالت میں جواب

کراچی: وفاقی حکومت نے اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کے معاملے پر عدالت میں جواب جمع کرادیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں سرکاری وکیل اور درخواست گزار عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے وفاقی حکومت کی جانب سے عدالت میں تحریری جواب جمع کرایا جس میں بتایا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم کا اعزازی عہدہ دیا گیا ہے وہ ڈپٹی وزیراعظم کے اختیارات استعمال نہیں کرتے۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے سوال کیا کہ اسی نوعیت کا جو پہلے کیس دائر کیا گیا تھا اس پر عدالتوں کے فیصلے کیا تھے؟ 2012 میں لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی ڈپٹی وزیراعظم کے عہدے پر تقرری کے خلاف کیا فیصلہ دیا تھا؟

عدالت نے متعلقہ حکام کو  اس کیس سے جڑا تمام جوڈیشل ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔


مزید خبریں :