Time 18 اکتوبر ، 2024
پاکستان

حکومت پاکستان نے ڈاکٹر عافیہ کی سزا معافی کیلئے امریکی صدر کو خط لکھ دیا

حکومت پاکستان نے ڈاکٹر عافیہ کی سزا معافی کیلئے امریکی صدر کو خط لکھ دیا
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا معافی کے لیے خط وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر کو لکھا: ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا عدالت میں بیان/ فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلئے امریکی صدر کو خط لکھ دیا۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کے کیس کی سماعت  کی جس سلسلے میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال عدالت میں پیش ہوئے۔ 

دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے  عدالت کو آگاہ  کیا کہ حکومتِ پاکستان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا معافی کے لیے امریکی صدر کو خط لکھ دیا ہے۔ 

ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا معافی کے لیے خط وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر کو لکھا۔ 

واضح رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے جب کہ اپنی بہن سے امریکی جیل میں ملاقات بھی کرچکی ہیں۔


مزید خبریں :