Time 21 اکتوبر ، 2024
کھیل

نیوزی لینڈ کی بھارت میں 36 سال بعد ٹیسٹ میچ میں فتح

نیوزی لینڈ نے بھارت میں 36 سال بعد ٹیسٹ میچ میں فتح حاصل کرلی۔

بنگلورو ٹیسٹ میں کیوی ٹیم نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دی  جس کے بعد کیوی ٹیم نے تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی جب کہ نیوزی لینڈ کے رچن رویندرا شاندار بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار  پائے۔

واضح رہے کہ اسی میچ کی پہلی اننگز میں پوری بھارتی ٹیم صرف 46 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا لیکن کیوی بولر بھارتی ٹیم کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے۔

ویرات کوہلی سمیت 5 کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے جن میں سرفراز خان، کے ایل راہول، رویندر جڈیجا اور روی چندر ایشون شامل ہیں جب کہ رشبھ پنت نے بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ 20 رنز اسکور کیے۔

یہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کا تیسرا کم ترین اسکور ہے، اس کے علاوہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا یہ ہوم گراؤنڈ پر کم ترین اسکور ہے۔

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہینری نے5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

مزید خبریں :