Time 21 اکتوبر ، 2024
پاکستان

گیس چوری کے ملزم کو 5 سال قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا

گیس چوری کے ملزم کو 5 سال قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا
عدالت نے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر ملزم کو 11 لاکھ 64 ہزار روپے قومی خزانے میں جمع کرانے کا بھی حکم دیا/ فائل فوٹو

جیکب آباد: عدالت نے گیس چوری کے ملزم کو 5 سال قید کی سزا سنادی۔

جیکب آباد کی مقامی عدالت نے گیس چوری کے ملزم کو 5 سال قید اور 5 لاکھ روپےجرمانےکی سزا سنائی جب کہ عدالت نے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر ملزم کو 11 لاکھ 64 ہزار روپے قومی خزانے میں جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔

ملزم پرگیس کنکشن سے جنریٹرچلاکربجلی شہریوں کو فروخت کرنے کاالزام تھا۔

مزید خبریں :