Time 21 اکتوبر ، 2024
پاکستان

پارلیمانی کمیٹی برائے چیف جسٹس تقرری کیلئے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے نام طلب

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی کو  خط لکھ کر پارلیمانی کمیٹی برائے چیف جسٹس  تقرری کے لیے4 سینیٹرز کے نام مانگ لیے۔

سینیٹ سےنام موصول ہوتےہی 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی جائےگی۔

پارلیمانی کمیٹی 3 سینئر ججز میں سےکسی ایک کو چیف جسٹس نامزد کرےگی۔ آئین کے آرٹیکل 175 کی نئی ترمیم کے تحت یہ نام مانگے گئےہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے بھی پارلیمانی لیڈرز  سے نام  مانگ لیے ہیں۔ 4 سینیٹرز  میں سے 2 حکومت اور 2 اپوزیشن سے ہوں گے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی سیکرٹریٹ  نے 8 ایم این ایز کے نام بھی پارلیمانی لیڈرز سے مانگ لیے ہیں۔

سیکرٹری قومی اسمبلی کا پارلیمانی لیڈرز کو لکھا گیا خط سامنے آگیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ  نے جے یو آئی، پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے نام مانگ لیے ہیں۔

مزید خبریں :