دنیا
22 فروری ، 2013

شمالی امریکا میں برفانی طوفان سے نظام زندگی مفلوج، کئی پروازیں متاثر

شمالی امریکا میں برفانی طوفان سے نظام زندگی مفلوج، کئی پروازیں متاثر

نیویارک…شمالی امریکا میں برفانی طوفان کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا، ایک شخص ہلاک ،کئی پروازیں منسوخ ،اسکول بند اور کچھ علاقوں کی بجلی منقطع ہو گئی۔ برفانی طوفان کے باعث شمالی امریکا کے علاقے گریٹ پلین نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔ شدید برف باری سے ان علاقوں میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ سفری معمولات بری طرح متاثر ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ریاست میسوری کے گورنر نے آمدورفت میں مشکلات اور بجلی کی بندش کے امکان کے پیش نظر ایمرجنسی نافظ کر دی ہے جبکہ ریاست کنساس کے گورنر نے طوفان کی وجہ سے سرکاری دفاتر بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ طوفان کے باعث کنساس شہر میں ہر ایک گھنٹے میں پانچ سے آٹھ سنٹی میٹر برف باری ریکارڑ کی گئی جس کی وجہ سے 90 فیصد سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں ، شاہراؤں پر کئی حادثات بھی پیش آئے ۔نیشنل ویدر سروس کی پیشن گوئی کے مطابق طوفان نے امریکا کے مشرق کی جانب رخ موڑا ہے جس کی وجہ سے مشرقی ٹکساس سے جارجیا تک شدید طوفان کا امکان ہے۔

مزید خبریں :