22 فروری ، 2013
لاہور…فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید نور کا کہنا ہے کہ رواں برس لالی وڈ میں پندرہ فلمیں پروڈیوس کی جائیں گی جن میں ان کی چار فلمیں شامل ہونگی۔ لاہور میں اپنی 63ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید نورنے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ سینئر اداکاروں کے ساتھ ساتھ نئے فنکاروں کو بھی فلموں میں جگہ فراہم کی جائے۔ سید نور کے مطابق اس سال ان کی چار فلمیں سینماء گھروں کی زینت بنیں گی جبکہ لالی وڈ اس سال پندرہ فلمیں ریلیز کرے گا۔