Time 22 اکتوبر ، 2024
پاکستان

سندھ حکومت نے کم سے کم تنخواہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

سندھ حکومت نے کم سے کم تنخواہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
کم سے کم اجرت کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا، نوٹیفکیشن— فوٹو:فائل

سندھ حکومت نے کم از کم تنخواہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 ترجمان محکمہ محنت کے مطابق کم سے کم اجرت کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا اور  وزیر اعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد کم سے کم اجرت میں اضافہ کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ صوبے بھر کی صنعتی اور تجارتی اداروں میں 37000 روپے ماہانہ اجرت ہوگی اور خواتین مزدوروں کو بھی مرد مزدوروں کے برابر تنخواہ دی جائے گی۔

ترجمان محکمہ محنت نے بتایاکہ کسی ادارے میں پہلے سے زیادہ تنخواہ دی جا رہی ہے تو اسے کم نہیں کیا جائے گا۔

ترجمان محکمہ محنت کے مطابق نوٹیفکیشن کے تحت تمام ادارے عمل درآمد کے پابند ہونگے۔

مزید خبریں :