22 فروری ، 2013
کراچی …کراچی اسٹاک مارکیٹ انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا۔ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 18 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی مثبت رحجان دیکھا گیا اور ٹریڈنگ کے آغاز پر انڈیکس 100 پوائنٹس اضافے سے 18 ہزار 24 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا۔اسٹاک مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق کمپنیوں کے اچھے نتائج اور حکومت کی جانب سے انتخابات وقت پر ہونے کی یقین دہانیوں کے باعث سرمایاکاروں کے اعتماد میں اضافہ دیکھا گیا۔اسٹاک مارکیٹ میں ٹیلی کام اور توانائی کے شعبے میں شیئرز کی لین دین زیادہ دیکھی جارہی ہے۔