Time 26 اکتوبر ، 2024
پاکستان

عالمی ثقافتی میلے میں تقریب تقسیم انعامات، جیو کو بھی ایوارڈ دیا گيا

جنگ اور جیو کے اشتراک سے کراچی میں جاری عالمی ثقافتی میلے میں تقریب تقسیم انعامات  ہوئی۔

تقریب میں مہمان خصوصی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور  مختلف ملکوں کے قونصل جنرلز نے شرکت کی۔

اس موقع پر انور مقصود کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گيا، اس کےساتھ جرمنی ، چین برطانیہ روس اور دیگر ملکوں کے فنکاروں کو بھی ایوارڈز  دیےگئے۔فیسٹیول کے میڈيا پارٹنر جیو کو بھی ایوارڈ دیا گيا۔

تقریب سے خطاب میں انور مقصود نے کہاکہ 44 ملکوں کی ثقافت کو جمع کرنا بہت بڑی بات ہے ، پاکستان کا پوری دنیا میں مثبت امیج اجاگر ہو رہا ہے۔

مہمان خصوصی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فیسٹیول کےکامیاب انعقاد پر آرٹس کونسل کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ساری دنیا میں سیاست ایک جیسی ہوتی ہے لیکن کلچر الگ الگ ہوتا ہے، سارے کلچرز کو ایک جگہ جمع کرنا بڑی کامیابی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہاکہ اگلا فیسٹیول شکارپور میں ہوگا، ان کی اس بات پر قہقہے لگ گئے۔

مزید خبریں :