Time 27 اکتوبر ، 2024
پاکستان

بھارت جابرانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی حقیقی امنگوں کو دبا نہیں سکتا: وزیر اعظم

جموں کشمیر کے بڑے حصے پر بھارت کے غاصبانہ قبضےکو 77 سال ہو گئے۔

 وزیراعظم شہبازشریف نے یوم سیاہ کشمیر  پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی قابض افواج انسداد دہشت گردی قوانین کی آڑ میں کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہی ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ بھارت 5 اگست 2019 سے مقبوضہ کشمیر پر گرفت مضبوط کرنے کے لیے  یکے بعد دیگرے اقدامات کر رہا ہے۔

شہباز شریف نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ بھارت کو جان لینا چاہیے کہ وہ جابرانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی حقیقی امنگوں کو دبا نہیں سکتا، پاکستان کشمیریوں کی مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

مزید خبریں :