22 فروری ، 2013
اسلام آباد…مسلم لیگ ن کے عبدالقادر بلوچ نے کہاہے کہ سیاسی قیادت اوربلوچستان کے عوام کواعتمادمیں لیے بغیر گوادر پورٹ چین کو دے دیا گیا۔ایم کیوایم نے سندھ میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ واپس لینے کے خلاف قومی اسمبلی سے واک آوٹ کیا۔قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے آصف حسنین کا کہناتھاکہ سندھ میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ واپس لے کرآئین پیپلزپارٹی نے غیر جمہوری اور آمرانہ طرز عمل کے علاوہ سندھ کے عوام میں دوریاں بڑھانے کا اقدام اُٹھایا۔ خورشید شاہ نے کہاکہ گوادر پورٹ 10 سال سے پوری طرح فعال نہ تھی۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں سو فیصد تک بڑھائی گئیں لیکن جس کا دل کرتا ہے ہڑتال کرنا شروع کر دیتا ہے،یہی روایت رہی توآنے والی حکومت کے لیے بہت مسائل ہوں گے۔پینل آف چیئرمین عبدالغفور چودھری نے کہاکہ حکومت کشن گنگا کااہم کیس ہارنے کے بارے میں پیرکوایوان میں تفصیلی جواب دے۔