Time 28 اکتوبر ، 2024
پاکستان

پشاور فیکٹری میں آتشزدگی، وزیراعلیٰ علی امین کا واقعے کی انکوائری کا حکم

پشاور فیکٹری میں آتشزدگی، وزیراعلیٰ علی امین کا واقعے کی انکوائری کا حکم
انڈسٹریل یونٹس میں سیفٹی پروٹوکولز کا جائزہ لیکر 30 دن میں رپورٹ جمع کرائی جائے: وزیراعلیٰ پختونخوا کا خط— فوٹو:فائل

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پشاور  کے حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ کی جانب سے چیف سیکرٹری کو خط لکھا گیا ہےجس میں آتشزدگی کے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ 

خط کے متن کے مطابق فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعے کی وجوہات معلوم کی جائیں اور بتایا جائے کہ کیا انڈسٹریل یونٹ کی منیجمنٹ نے ریلیف سمیت مختلف محکموں کی ہدایات پر عمل کیا تھا؟ کیا کسی ادارے کی کوتاہی سے تو یہ واقعہ پیش آیا؟

خط میں کہا گیا ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے اور حفاظتی اقدامات کے لیے تجاویز دی جائیں اور صوبے کے تمام انڈسٹریل یونٹس میں سیفٹی پروٹوکولز کا جائزہ لیا جائے۔

خط میں ہدایت دی گئی ہےکہ انڈسٹریل یونٹس میں سیفٹی پروٹوکولز کا جائزہ لیکر 30 دن میں رپورٹ جمع کرائی جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے انڈسٹریل اسٹیٹ پر ٹشو پیپر کے کارخانے میں لگی آگ پر 24 گھنٹوں کی محنت کے بعد قابو پایا گیا تھا۔

مزید خبریں :