کاروبار
22 فروری ، 2013

مشرق وسطیٰ کے ملکوں کو کم عمر بکریوں کاگوشت برآمد کرنے کاانکشاف

مشرق وسطیٰ کے ملکوں کو کم عمر بکریوں کاگوشت برآمد کرنے کاانکشاف

کراچی…پاکستان سے مشرق وسطیٰ کے ملکوں کو کم عمر بکریوں کے گوشت کی برآمد ہونے کا انکشاف، پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن نے کم عمر بکریوں کے گوشت کی ایکسپورٹ روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین آغا سعید نے جیو نیوز کو بتایا کہ پاکستان سے مشرق وسطیٰ کے ملکوں کو چھوٹے گوشت کی برآمدات کی جاتی ہیں۔ پاکستان سے چھوٹے جانور کی برآمدات سعودی عرب، کویت، متحدہ عرب امارت، قطر اور بحرین کو ہوتی ہے۔ جس میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان سے خاص طور 6سے 8 کلو وزن کی کم عمر بکریوں کے گوشت کی برآمدات ہورہی ہیں جس سے خدشہ ہیکہ مستقبل میں پاکستان سے بکریوں کی تعداد میں کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ چیئرمین پاکستان ٹینرز کے مطابق ایکسپورٹ کے لیے 11 سے 12 کلو وزن کا چھوٹے جانور کا گوشت برآمد کیا جائے۔ آغا سعید کے مطابق اس متعلق تمام صوبوں کے محکمہ لائیو اسٹاک اور کسٹمز ڈیپارٹمنٹ ایکسپورٹ کے وقت چھوٹے جانور کی ایکسپورٹ نہ ہونے کو ممکن بنائیں۔

مزید خبریں :