30 اکتوبر ، 2024
روسی فیڈریشن کے نائب وزیردفاع نے جی ایچ کیو کا دورہ کرکے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات میں دوطرفہ دفاعی اور سکیورٹی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں علاقائی سکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امورپر بھی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر آرمی چیف نے روس کے ساتھ روایتی دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ فریقین نے مختلف سکیورٹی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کی توثیق کی۔
ملاقات میں روسی فیڈریشن کے نائب وزیردفاع نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان آرمی کی کامیابیوں کو سراہا۔