کاروبار
22 فروری ، 2013

ای سی سی اجلاس:سی این جی سلنڈر کی درآمد پر پابندی ایک بار کیلئے ختم

ای سی سی اجلاس:سی این جی سلنڈر کی درآمد پر پابندی ایک بار کیلئے ختم

اسلام آباد…اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملکی بندرگاہوں پر موجود ان سی این جی سلنڈرز کی درآمد کی اجازت دے دی ہے جس کے لیے 31 دسمبر 2012 تک آرڈرز دیے جاچکے ہوں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس نئے وزیر خزانہ سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا۔ وزارت خزانہ کے مطابق اس سہولت سے ان درآمد شدہ سلنڈر کی کھیپ کلیئر کرنے میں مدد ملے گی جو بندرگاہوں پرموجود ہے۔ اجلاس میں آئل کمپنیوں کے لیے ڈیلر مارجن کی سمری پر حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا جبکہ لطیف گیس فیلڈ سے 7 کروڑ 73 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس کی فراہمی کی سمری منظورکرلی گئی ہے لطیف فیلڈ سے سوئی سدرن اور سوئی نادرن کو آدھا آدھا حصہ ملے گا۔ اجلاس میں گندم کے ذخائر کا جائزہ لیا گیا اور پنجاب کو ہدایت کی گئی کہ 31 مارچ تک گندم کے ذخائر ختم کرے۔ کمیٹی نے ورلڈ فورڈ پروگرام کو 75 ہزار ٹن گندم دینے کا فیصلہ بھی کیا۔ یہ گندم فاٹااور خیبر پختون خوا کے عارضی پناہ گزینوں میں تقسیم ہوگی۔

مزید خبریں :