کاروبار
29 فروری ، 2012

سی این جی ٹیکس میں مجوزہ اضافہ نہ کرنے کا مطالبہ

سی این جی ٹیکس میں مجوزہ اضافہ نہ کرنے کا مطالبہ

کراچی… آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن، سی این جی اونر زاور ڈیلر زایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ یکم مارچ سے سی این جی ٹیکس میں 40 فی صد اضافہ نہ کیا جائے کیونکہ اس طرح سی این جی 6 روپے فی کلو مہنگی ہونے کاخدشہ ہے ۔ ملک کی تینوں سی این جی ایسوسی ایشنزکے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیاہے کہ حکومت سی این جی پر 40 فی صد ٹیکس بڑھانا چاہتی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔ جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے سربراہ غیاث پراچہ نے کہا کہ سی این جی پر اس وقت 4 روپے35پیسے اور اس پر جنرل سیلز ٹیکس 1 روپے6پیسے ہے۔ اگر 40 فی صد سے بڑھایا گیا تو سی این جی مزید 6 روپے مہنگی ہوجائے گی۔

مزید خبریں :