Time 02 نومبر ، 2024
پاکستان

اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی ایم این اے عاطف خان کو طلبی کا ایک اور نوٹس بھیج دیا

اینٹی کرپشن  نے پی ٹی آئی ایم این اے عاطف خان کو طلبی کا ایک اور نوٹس بھیج دیا
عاطف خان نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ میرے خلاف ایک اور کیس درج ہو گیا، سب کو پتا ہے کہ یہ سب کون کروا رہا ہے،فوٹو: فائل

محکمہ اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا ( کے پی) نے سابق صوبائی وزیر  اور  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے عاطف خان کو طلبی کا  ایک  اور  نوٹس بھیج دیا۔

 محکمہ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے سابق صوبائی وزیر اور  پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کو  31 اکتوبر کو جاری نوٹس میں ترمیم کرتے ہوئے مردان کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی ملکیت ، غیر قانونی قبضے اور  حکومتی پابندی کے باوجود  زرعی اراضی بطور  رہائشی زمین استعمال ہونے  پر  وضاحت مانگ لی۔

عاطف خان نے جیو نیوز  سے گفتگو  میں کہا کہ  میرے خلاف ایک اور کیس درج ہو گیا، سب کو  پتا ہے کہ یہ کون کروا رہا ہے۔

گزشتہ روز سامنے آئے نوٹس میں محکمہ اینٹی کرپشن  نے مالم جبہ  میں مبینہ کرپشن اور  بدعنوانی کے الزام کا عاطف خان سے سوال کیا تھا۔

مزید خبریں :