04 نومبر ، 2024
پشاور: خواجہ سرا کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے کیس میں 2 ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا۔
خیبرپختونخوا پولیس نے خواجہ سرا کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے کیس میں 2 ملزمان کو شبقدر سے گرفتار کیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہےکہ تحقیقات جاری ہیں اور امید ہے کیس کے مرکزی ملزمان تک بہت جلد پہنچ جائیں گے۔
واضح رہے کہ چند دن قبل پشاور میں ایک خواجہ سرا کی نازیبا ویڈیو بنا کر وائرل کی گئی تھی۔
خواجہ سرا کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر پیکاایکٹ کے تحت خیبرپختونخوا میں مقدمہ درج کرکے کیس میں 7 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔